آج سے پاکستان 25سو میگا واٹ ایٹمی بجلی پیدا کرنے والا ملک بن جائیگا جبکہ آئندہ مارچ تک 36سو میگا واٹ بجلی بنانے والا اسلامی اُمہ کا پہلا ملک ہو گا۔
آج وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیرکے طور پر ساحل سمندر کے پیراڈائز پوائنٹ کراچی میں کے ٹو کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہونگے بلکہ وزیراعظم آفس اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں اُسی طرح افتتاحی تقریب میں ورچوئل مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرینگے جس طرح اس عظیم الشان پاک چین دوستی کے تاریخی سنگ میل کی افتتاحی تقریب جو پیپلز گریٹ ہال بیجنگ میں آج پاکستانی وقت کے مطابق 11بجے دن منعقد ہو گی‘ وہاں چین کے وزیراعظم مہمان خصوصی ہونگے۔
گریٹ ہال کی تقریب میں سفیر پاکستان متعینہ بیجنگ پاکستانی وفد کے قائد ہونگے۔