سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1269 نئےکیس رپورٹ ہوئے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار 956 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں 16 کورونا مریض انتقال کرگئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 393 ہوگئی ہے اور 24 گھنٹوں میں 1081 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 520 ہوگئی ہے۔