آخری ہفتے میں ڈیلیوری سے پہلے اسکین کے دوران معلوم ہوا تھا کہ سات بچوں کی پیدائش متوقع ہے
گلاسگو: (عامرعام)بر اعظم افریقہ کے شہر مالی میں ایک مسلم خاتون حلیمہ قیس کے گھر نو عدد بچوں کی پیدائش کو ایک نئے ورلڈ ریکار ڈ کے طور پر دیکھا جارہا ہے اس سے پہلے دو ہزار نو میں کیلیفونیا ہی کی ایک مسلم خاتون نادیہ سلیمان نے آٹھ بچوں کو پیدا کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا تفصیلات کے مطابق مارچ دوہزار اکیس کے آخری ہفتے میںمالی کی ایک پچیس سالہ مسلم خاتون حلیم قیس کاڈیلیوری سے پہلے ہسپتال میں جب اسکین کیا گیا تو معلوم ہوا کہ سات بچوں کی پیدائش متوقع ہے ملک میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے اس خاتون کو بزریعہ جہازمراکش لے جایا گیا جہاں اس نے غیر متوقع طور پر نو بچوں کو جنم دیا کیونکہ اسکین میں سات بچےوں ہی کی رپورٹ تھی بچوں کا وزن پانچ سو سے ہزار گرام یا ایک کلو کہہ سکتے ہیں۔ اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی اور ماں اور بچے صحتمند رہے تو یہ ایک ورلڈ ریکارڈ بن سکتا ہے ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچوں کی یہ پیدائش قدرتی عمل سے ہوئی ہے یا پھر آئی بی ایف کی سہولت سے استفادہ کیا گیا ہے یاد رہےبچوں کی پیدائش کے حوالے سے دوہزار نو کا ورلڈ ریکارڈ جو کہ محترمہ نادیہ سلیمان کا ہے اس میں آئی بی ایف کی سہولت سے کام لیا گیا تھا۔