اسکاٹ لینڈ میں ایک پاکستانی نژاد خاتون برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر منتخب

گلاسگو: (رانا راشد ) اسکاٹ لینڈ میں ایک پاکستانی نژاد خاتون برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر منتخب ہو گئی ہیں اعلی تعلیم یافتہ 28 سالہ انم قیصراسکاٹ لینڈ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت میٹرویل کے میاں نوید قیصر
کی صاحبزادی ہیں وہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی طرف سے ایئر وری اور شاٹس کے حلقے کے ضمنی الیکشن میں دس ہزار 129 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں ان کے قریب
ترین حریف لیبر پارٹی کے امیدوار کینٹ اسٹیشن سن کو 8372 ووٹ ملے اور یوں وہ سترہ سو ستاون ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہو گئیں۔ کنزرویٹیو پارٹی کے امیدوار 2812 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں انم قیصر کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں گی وہ نسلی اقلیتوں کے لئے ایک رول ماڈل ثابت ہوگی ان کو میری کامیابی سے حوصلہ پیدا ہوگا کہ اگر میں منتخب ہو سکتی ہو تو وہ بھی سیاست میں حصہ لے کر کامیاب ہوسکتی ہیں اسکاٹ لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی نے انم قیصر کی کامیابی پر زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے یاد رہے کہ انم قیصر ہاؤس آف کامنز میں اسکاٹ لینڈ سے واحد پاکستانی نژاد ممبر ہیں۔

Comments (0)
Add Comment