روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ: بیرون ملک پاکستانی اکاؤنٹ کیسے کھلوا سکتے ہیں؟

بینک کا انتخاب: سب سے پہلے کسی ایک بنک کا انتخاب کریں
فارم پر کریں: اس بینک کی ویب سائٹ پر جا کر اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق ڈیجیٹل فارم پر کلک کریں اور اسے پُر کریں
اکاؤنٹ ٹائپ: اس کے بعد آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کرنا ہو گا کہ آپ اس اکاؤنٹ کو پاکستانی کرنسی میں کھلوانا چاہتے ہیں یا یہ کسی دوسرے ملک کی کرنسی آپ کی ترجیح ہے
دستاویزی ثبوت: بینک آپ سے آپ کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ، بیرون ملک رہنے کا ثبوت اور ذریعہ آمدن یعنی کاروبار یا ملازمت کے بارے میں دریافت کرے گا۔ اس کے لیے آپ کو ان دستاویزات کی سکینڈ کاپی اپ لوڈ کرنا ہو گی۔
ذریعہ آمدن کا ثبوت: اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو پھر آپ کو سیلری سلپ یا ملازمت کے سرٹیفیکیٹ کی سکینڈ کاپی اپ لوڈ کرنا ہو گی۔ اگر آپ تاجر ہیں تو پھر آپ کے لیے ٹیکس ریٹرن، مکان کا کرایہ نامہ یا ذریعہ آمدن کا کوئی اور ثبوت پیش کرنا ہو گا۔
تصدیقی پیغام: یہ سب کرنے کے بعد اب آپ 48 گھنٹوں کے اندر اکاؤنٹ کھل جانے سے متعلق تصدیقی پیغام کا انتظار کریں۔
رقوم کی منتقلی: بینک اکاؤنٹ کھل جانے کے بعد آپ جس ملک میں ہیں وہاں سے بینک کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔

Comments (0)
Add Comment