گوشہ ادب ، شاعر: طاہر بشیراسکاٹ لینڈ ۔ غزل: یہ جو ایک شور سنائی دیتا ہے

غزل

یہ جو ایک شور سنائی دیتا ہے
یہ میرا زخم دہائی دیتا ہے
بڑی محنت سے کمائے ہیں یہ زخم
کون پھر اپنی کمائی دیتا ہے
یہ عجب شہر ہے جس میں ہر کوئی
وہ نہیں ہے جو دکھائی دیتا ہے
شور اتنا ہے عبادت کا طاہر
کب میرا رونا سنائی دیتا ہے
طاہر بشیر اسکاٹ لینڈ

Comments (0)
Add Comment