چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی قوت اور عالمی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے اسٹریٹجک مسابقتی ایکٹ 2021 امریکی سینیٹ میں پیش کردیا۔
بل کے تحت اگلے چار سال تک ہر سال 300 ملین ڈالرز کا فنڈ مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
ایکٹ میں معیشت، ٹیکنالوجی، سیکورٹی سمیت متعدد شعبوں میں چین کو امریکا کا اسٹریٹجک حریف قرار دیا گیا ہے۔
اسٹریٹجک مسابقتی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل میں طاقت کا توازن امریکا کے حق میں رہنا چاہیے۔
امریکا اور اُس کے اتحادی ملک پورے ایشیا بحرالکاہل میں نیوی گیشن اور تجارتی آزادی کے لیے بِلا روک ٹوک رسائی برقرار رکھیں گے۔