گلاسگو کی ایشیائی تنظیم سیمساSEMSA کے لئے بہترین کارکردگی پر کوئین ایوارڈ

گلاسگو( طاہر انعام شیخ) گلاسگو کی ایک ایشیائی تنظیم سیمساSEMSA کو بہترین کارکردگی پر کوئین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ بلیک اینڈ ایتھنک مینارٹی تنظیم انیس سو اٹھاسی میں قائم کی گئی تھی تاکہ کھیل کے میدانوں میں نسلی اقلیتوں کے افراد کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا مقابلہ کیا جائے اور ان کو مین اسٹریم کھیلوں میں مواقع مہیا کئے جائیں۔ اس تنظیم کے ذریعے نسلی اقلیتوں کو فٹ بال ،بیڈمنٹن اور دیگر بے شمار کھیلوں میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ اس تنظیم نے ملک گیر سطح پر بے شمار مقابلے کرائے، جن میں سینکڑوں ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ نیز اس تنظیم نے ہزاروں کی تعداد میں رضاکار بھی پیدا کیے جو اس وقت مقامی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیمسا کے سینئر عہدیدار اشرف شیخ نے کہا کہ ملکہ برطانیہ کی طرف سے ایوارڈ کا ملنا ہمارے لیے نہایت خوشی کا باعث ہے۔ یہ ہماری پوری ٹیم اور رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف ہے ۔تنظیم کے صدر دلاور سنگھ نے کہا کہ مقامی معاشرے کے لئے ہماری بتیس سالہ کوششوں کو تسلیم کیا جانا ہم سب کے لیے نہایت خوشی کا باعث ہے جس سے دیگر افراد کو بھی ترغیب ملے گی۔


تصویر: ملکہ برطانیہ کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر سیمسا کے عہدیداران خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہانہ باخبر یوکے

Comments (0)
Add Comment