آل گلاسگو ہیکنی یونین کاکورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلا اجلاس اور ڈنر ۔ رپورٹ عامربٹ

دنیا بھر میں جہاں کرونا کے موذی اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے
وہاں اسکاٹ لینڈ کے خوبصورت شہر گلاسگو میں بھی اس خوشگوار تبدیلی کو بڑے اچھے انداز میں خوش آمدید کیا جارہا ہے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے زندگی پہ طاری ایک انجانے خوف سے آزاد ہونے کو پر تول رہے ہیں
وہ زندگی جو کم و بیش پندرہ ماہ سے مقید تھی وہ اب کھل کے آزاد ہواؤں میں اپنے پیاروں کے سنگ مستی پہ آمادہ نظر آتی ہے
اب گلاسگو میں آئے روز کوئی نہ کوئی تقریب کسی نہ کسی بہانے سے منعقد ہوتی رہتی ہے
لوگ تناو اور پریشانی سے آزاد ہونے پر خوش نظر آتے ہیں
یہاں ہم ایسی ہی اک تقریب کا احوال بیان کریں گے جو کہ آل گلاسگو ہیکنی یونین کے صدر جناب منظر عزیز، نائب صدر آصف اعوان اور جنرل سیکرٹری صفدر رانا صاحب کی ایما پہ گلاسگو کے ایک معروف اکبرریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی
دوسرے شرکا میں جمیل بٹ صاحب ، نبیل بٹ صاحب، لئیق عالم صاحب، زگی اقبال صاحب، احتشام صاحب، عاصم اسحاق صاحب ،وسیم صاحب ، کاظمی صاحب، سراج صاحب، شاھد حسین ، عنصر صاحب
امجد حسین و دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اس تقریب کا ایجنڈا صرف گپ شپ اور اور تفریح طبع کا حصول تھا
مل جل کرنا دوستوں کے ساتھ طعام کرنے کا بھی ایک اپنا ہی لطف ہے
سب ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے اور آئندہ کیلئے کسی نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے نظر آئے
ظاہر ہے ابھی تو یہ شروعات ہے
جوں جوں کرونا دم توڑے گا
توں توں لوگوں کو زندگی کی بہاروں سے اپنی خوشی کے پھول چننے آسانی ہوگی
گلاسگو تو ویسے ہی حرکت کا شہر ہے

Comments (0)
Add Comment