عامر عام گلاسگو
گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں انجمنِ ارائیاں کی تنظیم کا باقاعدہ پہلا اجلاس تنظیم کے چیئر مین ڈاکٹر ماجد حسین صاحب کی سرپرستی میں ہوا
اسکی صدارت تنظیم کے روحِ رواں اور صدر میاں جناب عامر رحمن صاحب نے کی۔ انجمنِ ارائیاں تنظیم کی اس محفل میں اسکاٹ لینڈ بھر سے ارائیں برادری سے تعلق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میزبانِ محفل میاں عامر رحمن نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ کرونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا کی طرح اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن کی کیفیت رہی ہے جس وجہ سے یہ پروگرام کرنے میں تاخیر ہوئی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انجمنِ ارائیاں تنظیم کا مقصد ارائیں برادری کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں مل جل کر اپنی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ تمام اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ خاص کر پردیس میں بچے بچیوں کے رشتوں میں آجکل کافی مشکلات آ رہی ہیں اس طرح میل ملاپ سے آپس میں تعلقات بڑھتے ہیں لوگوں کی ایک دوسرے سے جان پہچان ہوتی ہے تو بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں ۔ انشاءاللہ عنقریب ہم اس تنظیم کا باقاعدہ ایک بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیں گے اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف شہروں میں اس تنظیم کی ذیلی شاخیں بنائیں گے۔
انہوں نے آنے والے تمام مہمانوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔
آخر پہ مہمانوں کو ایک شاندار عشائیہ دیا گیا ۔