پی ٹی آئی ویسٹ کی پریس کانفرنس

رپورٹ: نمائندہ گلاسگو

گزشتہ روز پی ٹی آئی ویسٹ اسکاٹ لینڈ نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں پی ٹی آئی ویسٹ اسکاٹ لینڈ کے صدر علی احمد صوفی، سینئر نائب صدر انس رانا، سیکرٹری جنرل عاصم خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جبرائیل اسلام، انفارمیشن سیکرٹری کامران بٹ، وومن سیکرٹری ارسلا سلطان، سیکرٹری یوتھ ونگ رانا عدیم کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں میں شامل طارق شبیر، زاہد محمود، عبدالرحمان شامل تھے۔
اپنے خطاب کے دوران صدر پی ٹی آئی ویسٹ اسکاٹ لینڈ صوفی علی احمد نے فرمایا کہ ہمارے قائد اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی بدولت پاکستان آج دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے پاکستان کی دوسری سیاسی پارٹیوں کے پھیلائے گئے گند کو صاف کرنے میں وقت تو لگے گا انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ویسٹ اسکاٹ لینڈ کے سینئر نائب صدر رانا انس نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے ورنہ تو پہلے پاکستان میں جتنے بھی سیاسی لیڈر آئے وہ امریکہ کے ایک فون پہ گھٹنے ٹیک دیا کرتے تھے۔ عمران خان کی طرف سے حالیہ دیئے گئے بیان کی ہم تائید کرتے ہیں اور اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
پریس کانفرنس میں عاصم خان، جبرائیل اسلام ،ارسلا سلطان، کامران بٹ اور عدیم رانا نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment