برطانیہ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی مین ایوارڈز کی تقسیم
محمد بشیر چوہدری کی قیادت میں سکاٹ لینڈ سے ایک وفد نے خصوصی شرکت کی
پاکستانی کمیونٹی ایچومنٹ ایوارڈ کی 17 ویں کامیاب تقریب لندن میں ہوئی۔ اس موقع پر برطانیہ بھر سے عوام نے شرکت کی۔ سب سے زیادہ ایوارڈ سکاٹ لینڈ کے حصے میں آئے۔ سماجی و کاروباری شخصیت اور نمائندہ اے آر وائی نیوز سکاٹ نیوز محمد بشیر چوہدری صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے اس تقریب میں شرکت کی جن میں شاہد میر صاحب نمائندہ 92 نیوز، ملک خالد وارثی 92 نیوز، اینورنس کی سماجی و کاروباری شخصیت جناب راجہ لیاقت اقبال صاحب، راجہ عزیز الرحمان صاحب، چوہدری خالد پرویز نمائندہ 92 نیوز اور محمد بشیر چوہدری صاحب سمیت کئی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سکاٹ لینڈ سے آئے ہوئے خالد جاوید صاحب کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر چوہدری خالد پرویز نے محمد بشیر چوہدری صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے سکاٹ لینڈ سے تمام دوستوں کے لئے ٹیبل، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا انتظام کیا۔ محمد بشیر چوہدری صاحب کی کوششوں سے 17سالوں میں پہلی بار سکاٹ لینڈ کو سب سے زیادہ ایوارڈ ملے ہیں۔ سکاٹ لینڈ سے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام دوست شاہد میر صاحب، ملک خالد وارثی صاحب، راجہ عزیز الرحمان صاحب، راجہ لیاقت اقبال صاحب، چوہدری خالد پرویز صاحب، راجہ قیصر صاحب ودیگر احباب نے چوہدری بشیر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر 92 نیوز کے بیورچیف غلام حسین اعوان صاحب نے سکاٹ لینڈ سے آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا۔ لندن کے پراٹھے نہاری دال نان اور دیگر کھانوں سے تواضع کی گئی۔ وفد نے آصف سلیم میٹھا صاحب اور نوائے جنگ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی سی سی اے ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کروایا۔ محمد بشیر چوہدری صاحب نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی دعوت پر ساتھ لندن تشریف لائے اور تقریب میں شرکت کی۔
ایسے ایوارڈز کی تقریب کا مقصد پاکستانی سماجی و کاروباری کمیونٹی کی خدمات اور سنی سنائی کی بجائے تفتیشی انداز میں صحافت کو آگے بڑھانے والے صحافیوں کی کوششوں کو سراہنا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ یہ تقریب برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی تک غیر جانبدارانہ خبریں اور معلومات کی رسائی کو یقینی بنانے والے صحافیوں کی اخلاقی اور پیشہ وارانہ اقدامات کا اعتراف ہے۔