ایشیا میں رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح صفر رہے گی، آئی ایم ایف نے خطرے کی ایک اورگھنٹی بجادی

برسلز:ایشیا میں رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح صفر رہے گی، آئی ایم ایف نے خطرے کی ایک اورگھنٹی بجادی،طلاعات کیمطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایشیا میں رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح صفر رہے گی۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق شعبہ برآمدات اور سروس سیکٹر کے حوالے سے مشہور ایشیا میں وائرس کی وجہ سے ’اموات‘ کی شرح غیر معمولی بڑھ گئی ہیں۔آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ 60 برس میں پہلی مرتبہ ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں کہ جس میں معاشی ترقی کی شرح نمو اس سطح پر پہنچی۔

Comments (0)
Add Comment