ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے، گزشتہ روز 15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
جاری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے مورچے اور عارضی پناہ گاہ جلا دی گئیں، جبکہ 15 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں ڈاکوؤں کے مستقل ٹھکانے گرا دیئے گئے ہیں اور عارضی پناہ گاہ جلادی گئی ہیں۔
پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لادی گینگ کے ارکان مورچے چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز 15 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔
آپریشن میں بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز حصہ لے رہی ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 4 روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے 3 افراد کو اغواء کر لیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کر کے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔
اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ڈاکوؤں نے آپریشن شروع ہونے کے بعد تیسرے مغوی کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔
ملزمان کی جانب سے اس سفاکانہ و بہیمانہ کارروائی کے بعد ان کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post