خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی روشن تصویر وائرل، مسجد الحرام کا چمکتا ہوا دلکش منظر

خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ،مسجد الحرام کا چمکتا ہوا دلکش منظر، جاپانی خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے یہ تصویر لے کر شیئر کی تھی۔
سعودی اخبارکے مطابق جاپانی خلا نورد نے تصویر کو (مکہ – سعودی عرب) کا عنوان دیا ہے جس میں مکہ مکرمہ کی عمارتیں، شاہراہیں اور تاریخی پہاڑ نظر آرہے ہیں۔
تصویر کے بیچ میں مسجد الحرام کا روشن چمکتا ہوا دودھیائی منظر بڑا دلکش لگ رہا ہے۔ تصویر کے اطراف منیٰ کے خیمے اور جمرات کا علاقہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
جاپانی خلا نورد 24 اپریل کو خلائی سٹیشن سے وطن واپس پہنچ گئے- ان کے ہمراہ دس دیگر خلا نورد بھی تھے- یہ چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں مختلف تجربات کرتے رہے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More