گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور: (ڈیلی ستون) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی، ن لیگ نے پی پی قیادت سے اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کیا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More