خلائی مخلوق يا ان کے جہاز نظر آنے سے متعلق ثبوت نہیں ملے، امريکی خفیہ ادارے
امريکی انٹیليجنس حکام کو فضا میں خلائی مخلوق يا ان کے خلائی جہاز نظر آنے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امريکی انٹیليجنس حکام کوایسے کوئی ثبوت نہیں ملے جس سے واضح ہو کہ امریکا کی فضا میں نظر آنے والے غیر معمولی واقعات خلائی مخلوق يا اس کے خلائی جہاز تھے۔
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام کا حوالہ دیا ہے۔
امریکی اخبارکے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو دہائیوں میں رپورٹ ہونے والے 120 واقعات میں سے اکثر واقعات امریکی فوج یا دیگر جدید امریکی ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ نہیں تھے۔