ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ
پوری دنیا میں کرونا وباء کی وجہ سے جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے ان میں ایک ٹیکسی کی انڈسٹری بھی شامل ہے ۔ فلایئٹس کا بند ہونا ،شہروں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی جس سے ٹیکسی کا کام تباہ ہو گیا ہے ۔
ان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں بلیک کیب ٹیکسی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ناصر اعوان کی قیادت میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے زیادہ تر ڈرائیور حضرات ٹیکسی ختم کر کے بےروزگار ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ۔ اسکاٹش گورنمنٹ نے بھی ٹیکسی ڈرائیوروں کو کوئ خاص ریلیف نہیں دیا ۔ جس سے ٹیکسی ڈرائیوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔ اس لئے ٹیکسی یونین نے اس پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے جو کہ گلاسگو شہر میں سپرنگ فیلڈ کِی کے احاطہ میں دن ایک بجے بروز بدھ مورخہ 9 جون 2021 کو ہو گا۔ شہر بھر کی تمام ٹیکسی یونینز سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

