محنت میں عظمت ۔ دبئی میں دو پاکستانیوں کو 50، 50 ہزار درہم کا بونس

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں مقیم 2 پاکستانیوں کو ان کے آجر نے 50، 50 ہزار درہم بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پاکستانی دبئی میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہے ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ افراد گزشتہ 5 سال سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں اور تقریباً 2 ہزار آرڈر کامیابی کے ساتھ ڈلیور کر چکے ہیں جبکہ انھیں دیا جانے والا بونس ان کی ان ہی خدمات کا اعتراف ہے۔ 

ان میں سے ایک 35 سالہ ڈلیوری مین محمد خرم نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں اپنے بونس سے متعلق کال موصول ہوئی تو اس وقت وہ ڈلیوری پر تھے اور انھیں لگا کہ کوئی ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اب یہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More