طویل بحث و مباحثے ، جید علمائے کرام کی مداخلت کے بعد حکومت پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان کے اتفاق رائے سے طے کر لیا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد آج 20 اپریل 2021 پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ۔
اس کے علاوہ پورے ملک سے بشمول رحمۃ للعالمین مسجد لاہور سے دھرنا ختم کیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ تحریک لبیک کے کارکنان پر درج مقدمات کا اخراج کیا جائے گا اور حکومتی فورتھ شیڈول نئے اور پرانے کا خاتمہ کیا جائے گا ۔
تاہم تحریک لبیک پر پابندی کی بابت فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ اجلاس میں اس بات کو زیر بحث لایا گیا تھا ۔ جس کا چند روز میں باہمی مشاورت کے لئے موخر کیا گیا ہے ۔ جس میں علمائے کرام کی جانب سے بھی کیا گیا کہ اس موضوع پر بات کی جائے اور جاری کردہ نوٹسز واپس لیا جائے اور خیبر پختون خواہ میں سیل کردہ مدرسہ و مسجد بحال کئے جائیں ۔
ادھر جیسے ہی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے اس کے بعد ملک بھر سے دھرنے ختم کر دیئے گئے ہیں اور فیض آباد اور اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو کھولا جا رہا ہے ۔ معلوم رہے کہ حکومت کی جانب سے ریت سے بھرے کنٹینروں کو ویلڈنگ کر کے بایمی جوڑ لگائے گئے تھے اور سیل بھی کیا گیا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.