اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کورونا کیسز کے مدنظر لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ سیکرٹری نکولا اسٹرجن نے اعلان کیا ہے کہ صرف گلاسگو شہر میں کورونا کی پابندیوں کو مرحلہ وار اٹھائے جانےکے فیصلے کو موخر کرتے ہوئے اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تک سامنے آنے والے کورونا کے کیسز میں سے نصف کیسز میں انڈین کورونا وائر کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس انڈین وائرس کے بڑھاؤ کو روکنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔