سٹیزن پورٹل، بیرون ملک مقیم پاکستانی کی شکایات پر وزیرِ اعظم کا نوٹس
بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا وزیرِ اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
چیف کمشنر نے وزراتِ داخلہ سے سرکل رجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کر دی، انسپکٹر کو آپریٹیو سوسائٹیز کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز جاری کر کے اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر د یئےگئے، سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدےسے ہٹا دیا گیا۔
وزیراعظم آفس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیرِاعظم کو شکایات کی تھیں، سرکل رجسٹرار آفس نے شہری کی شکایت پر داد رسی نہیں کی۔

وزیرِاعظم آفس نے بتایا کہ وزیرِاعظم ڈیلیوری یونٹ کی ہدایت پر چیف کمشنر نے شکایات پر انکوائری کی۔
چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔