ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات آئندہ برس منعقد ہوں گی

ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات آئندہ برس منعقد ہونگی۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئندہ برس جون میں ہونے والی تقریبات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق  2 سے 5 جون تک چار روزہ بینک ہالیڈے ویک اینڈ ہوگا۔ جبکہ بکنگھم پیلس میں لائیو کنسرٹ ہوگا جس میں دنیا کے بہترین فنکار شرکت کرینگے۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پلاٹینم جوبلی کی تقریبات ملکہ کی تخت نشینی کے 70 برس مکمل ہونے پر ہونگی۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ 6 فروری کو طویل عرصے تخت نشین رہنے والی شخصیت بن جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More