مسجد نبوی میں جدید سہولتوں سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح
مسجد نبوی کی ڈیجیٹل لائبریری جدید سہولتوں سے آراستہ کردی گئی ہے، جس کا افتتاح گزشتہ روز حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کیا۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، جس کے تحت عوام مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل لائبریری میں انتہائی نادر و نایاب کتابوں کے علاوہ قلمی نسخے اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں۔