لیٹس یونائٹ فاؤنڈیشن ۔ آئیے متحد ہو کر انسانوں کی بہبود و بحالی کےلئے کام کریں۔ تعصب نہیں! پیار محبت،

وژن:
غربت کا ہرممکن خاتمہ، ضرورت مند افراد کو بھکاری نہیں بلکہ با روزگار اور خود کفیل بنانا۔
مشن :
متحد ہو کر انسانوں کی بہبود و بحالی کےلئے کام کرناہر قسم کے رنگ و نسل ومذہب کے تعصب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیار محبت، امن و بھائی چارہ قائم کرنا۔
اغراض و مقاصد:
غریب و مستحق افراد کی فلاح ، بہبود و بحالی
بیوہ عورتوں کی امداد کرنا،ان کو سلائی کڑھائی سکھا کر اور مفت سلائی مشینیں فراہم کرکےباروزگار بنانا
معذوروں کی مداد اور ان کو روزگار کی فراہمی،
یتیم غریب بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرنا

آئیے متحد ہو کر انسانوں کی بہبود و بحالی کےلئے کام کریں۔ تعصب نہیں! پیار محبت، امن و بھائی چارہ یہ ہے منشور ہمارا! جی ہاں یہ ہے لیٹس یونائٹ فاؤنڈیشن کا بنیادی منشور! اس فلاحی تنظیم کے چیئرمین معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب انس راناہیں۔ جو اسکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے کوشاں رہتے ہیں۔اور بانی ہیں راجپوت انٹرنیشنل ایسو سی ایشن کے۔اور حال ہی میں پی ٹی آئی اسکاٹ لینڈ کے سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ان کی قائم کردہ فلاحی تنظیم کے فلاحی کاموں میں بیوہ عورتوں کی امداد، معذوروں کو روزگار کی فراہمی، اور یتیم غریب بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرنا شامل ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف ماہ رمضان میں گلاسگو شہر میں فری دسترخوان کا بندو بست کرتی ہے۔بلکہ پاکستان میں اپنے رضاکاروں کے نیٹ ورک کے ذریعےغریب اور مستحق افراد میں راشن وغیرہ بھی تقسیم کرتی ہے۔ لٹس یونائٹ پاکستان کے شہر شیخوپورہ سے کام کررہی ہے۔ اسکا دائرہ لاہور اور پاکستان کے کچھ دوسرے شہروں تک بھی پھیلا ہوا ہے جس میں لاہور سرفہرست ہےیہ تنظیم ہر رمضان المبارک میں تین سے چار سو خاندانوں کو ایک ماہ کے راشن کا بندوبست کرنے کے علاوہ جہاں ضرورت ہو مالی امداد بھی مہیا کرتے ہیں اس کے علاوہ رمضان المبارک کے ہر جمعے کویہ مزدوروں کیلئے مفت کھانا فراہم کرتے ہیں رمضان المبارک کے علاوہ بھی یہ ہر دوسرے مہینے سو یا ڈیڑھ سو خاندانوں کیلئے راشن مہیا کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔
ہیڈ آفس:
(فالکرک ) سکاٹ لینڈ
پاکستان ہیڈ آفس:
شیخوپورہ
شبیر رانا صاحب 03004393884اور
اسرار خان 03041500085

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More