محفلِ دوستاں

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کرونا وباء کی وجہ سے زندگی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی تھی ۔لوگ ذہنی طور پر دباؤ کا شکار ہو رہے تھے۔
گزشتہ کچھ ہفتوں سے کرونا وباء کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوئ تو باقی دنیا کی طرح گلاسگو میں بھی اسکاٹش گورنمنٹ کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ۔ جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بازاروں ہوٹلوں میں آہستہ آہستہ رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
ایسے میں گلاسگو کی مشہور کاروباری شخصیت رانا محمد آصف نے دوستوں کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا ۔ جس میں اسکاٹ لینڈ بھر سے مختلف سیاسی ,سماجی ,کاروباری اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔ جن میں محمود خان، رانا فرید، رانا محمد خان، رانا عدیم، رانا انس، رانا عبدالرحمان، رانا طاہر، رانا ایاز، رانا اسد، رانا حمزہ، اظہار احمد، طاہر ڈار، ماجد حسین نے شرکت کی۔
میزبانِ محفل رانا محمد آصف نے انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے اپنا اپنا قیمتی وقت نکالا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہر کوئی اپنے اپنے کاموں میں اتنا مصروف ہے تو ایسے میں اس طرح کی محفلیں سجانے سے گپ شپ ہو جاتی ہے ایک دوسرے کے حال احوال کا پتا چل جاتا ہے۔ اور جو دماغوں میں سٹریس ہوتی ہے وہ دور ہو جاتی ہے۔آخر پہ مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More