ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ : ندیم عظمت

گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں بلیک کیب ہیکنی ایسوسی ایشن اور اے ڈی سی یو ڈرائیور کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں گلاسگو بھر سے ڈرائیوروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد یہ تھا کہ کرونا وباء کی وجہ سے ٹیکسی کا کام بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور اسکاٹش گورنمنٹ اور گلاسگو کونسل کی طرف سے ڈرائیور حضرات کو جتنی امداد دی گئی وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ۔ کام نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر ڈرائیور معاشی اور ذہنی طورپر پریشانی کا شکار ہیں اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں اسکاٹش گورنمنٹ اور گلاسگو کونسل کی طرف سے خاموشی قابل مذمت ہے۔
مظاہرین نے اسکاٹش گورنمنٹ اور گلاسگو کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیورز کو بھی اس مشکل گھڑی میں اتنی ہی گرانٹ دی جائے جسطرح دوسرے شعبوں میں گرانٹ دی گئی ۔ تاکہ وہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More