پاکستان ہائی کمیشن کا پنجاب میں زیر التواء مقدمات کیلئے چینل کا قیام

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے پنجاب ، پاکستان میں زیر التواء مقدمات میں تیزی لانے میں مددکے لئےمعزز ہائیکورٹ ، لاہور کے ساتھ براہ راست رابطوں کا چینل قائم کیا ہے۔برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد برطانوی جن کے کیسز پنجاب کی مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں وہ اب ہائی کمیشن کے توسط سے اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں ۔ ہائی کمیشن کا متعلقہ شعبہ یہ درخواستیں جلد از جلد کارروائی اور تصرف کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائے گا۔اس ضمن میں درخواستیں درج ذیل ای میل ایڈریس پر ارسال کی جاسکتی ہیں ۔ propertycomplaints@phclondon.org

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More