اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد; احمد علی صوفی،صدر پی ٹی آئی ویسٹ، اسکاٹ لینڈ

رپورٹ: ندیم عظمت گلاسگو

گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے متعلق بل قومی اسمبلی سے پاس کروایا گیا۔ جس سے اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ پوری دُنیا میں مبارکباد کے پیغامات دیئے جانے لگے۔ اسکاٹ لینڈ میں پی ٹی آئی ویسٹ کے نیا پاکستان پینل سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے صدر احمد علی صوفی نے اپنے پینل کے عہدیداران جن میں رانا انس سینئر نائب صدر، عاصم خان سیکرٹری جنرل، جبرائیل اسلام ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، کامران بٹ انفارمیشن سیکرٹری، فرخ فنانس سیکرٹری, ارسلا سلطان وومن سیکرٹری ، رانا عدیم احمد یوتھ سیکرٹری، اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں جن میں شامل طارق شبیر ، رانا محمد خان، زاہدمحمود، حافظ رمضان اور رانا طاہر کے ساتھ مل کر ایک پریس کانفرنس کی ۔ جس میں دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا بل قومی اسمبلی میں منظور ہونے پہ مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا تہتر سال میں پی ٹی آئی کی واحد حکومت یے جس نے اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے کا حق دلایا ہے۔ آئندہ بھی پاکستان تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرے گی۔ الحمدلله اب پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پہ گامزن ہے ۔ اور بہت جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More