مسجد اقصیٰ میں 40 ہزار افراد نے نماز جمعہ ادا کی، اسرائیل کی جانب سے سخت ناکہ بندی

مسجد اقصیٰ میں40 ہزار افراد نے نمازجمعہ ادا کی۔ مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کےخطیب اور امام شیخ عکرمہ صبری نے نماز جمعہ کی امامت کی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی راہداریوں پر سخت ناکہ بندی کررکھی تھی۔ 

شیخ عکرمہ نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیلی انتہا پسند مسجد اقصیٰ پر دوبارہ دھاوا بولنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ لیکن فلسطینی عوام یہودی انتہا پسندوں کی سازشیں دوبارہ ناکام بنادیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More