ہسپانوی حکومت نے “کاتالان رینٹ کیپ لاء” سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا عندیہ دے دیا

ہسپانوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ کاتالان کرایہ داری کے قانون Catalonia’s rent cap law کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ قانون عمل میں لائے جانے کے 9 ماہ بعد اس کو کئی وجوہات کی بنا پر غیر آئینی قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں اس قانون کی منظوری اسمبلی ممبران کی طرف سے ہوئی تھی اور پھر رہائشی حقوق کے کارکنان نے اس کو بڑھتے ہوئے کرایوں کے تناظر میں اہمیت کا حامل قرار دیا تھا۔ دریں اثنا کنزرویٹیو جماعت پیپل پارٹی نے جلد ہی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا۔

ہسپانوی حکومت کی اپیلیں بسا اوقات ایسے اقدامات کو حتمی فیصلہ آنے تک خود بخود معطل کر دیتی ہیں تاہم پیر کے روز اسپین کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ، ایبالوس نے کہا ہے کہ کابینہ عدالت سے قانون کو معطل نہ کرنے کا کہے گی۔

ایبالوس جو سوشلسٹ پارٹی کے سکریٹری بھی ہیں، کے مطابق یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ قانون کو اپیل نہ کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وجہ اس کی قانونی حیثیت پر Council for Statutory Guarantees کی طرف سے سخت منفی رپورت تھی۔ “اگر یہ یوں واضح طور پر غیر آئینی ہے تو ہم اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔” انہوں نے کہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More