کیور ویک کی طرف سے کورونا ویکسین کےٹرائل ناکام۔یورپ سمیت پوری دنیا مایوس

رپورٹ؛ رانا راشد محمود

کیورویک کمپنی کی ویکسین کے حال ہی میں ہونے والے ٹرائل کی ناکامی سے یورپ سمیت پوری دنیا کو مایوس کر دیا ہے کمپنی کے ٹرائل جس میسنجر آر این اے ٹیکنالوجی پر کیے جارہے تھے ۔وہ ٹیکنالوجی ہے جس کے بارے میں سوچا جا رہا تھا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اس ٹیکنالوجی پر بننے والی ویکسین کے ٹرائل ناکام ہو ں۔یورپی یونین اس ویکسین پر بہت زیادہ انحصار کر رہی تھی اور پر امید تھی کہ ان ٹرائل کے بعد نئی ویکسین پورے یورپ کی کمی کو پورا کردے گی اور فائز اور میڈرنا کے مقابلے میں قیمت بھی نہایت مناسب ہوگی ان ٹر ائل کی ناکامی کے بعد کمپنی کے شیئرز کو تقریبا آٹھ ہزار ڈالر کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔یہ ٹرائل چالیس ہزار لوگوں پر کیے گئے ان میں سے 75 فیصد کا تعلق لاطینی امریکا سے تھا اور 25 فیصد کا تعلق یورپ سے تھا۔
یہ جرمنی کی کمپنی ہے اور اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یورپی یونین جس کی پوری آبادی 47 کروڑ کے لگ بھگ ہے انہوں نے 40 کروڑ ویکسین کا آرڈر پہلے ہی سے بک کروا دیا تھااور ان کو اس بات کا قوی امکان تھا کہ یہ ٹرائل کامیاب ہوں گے فائزر اور میڈرنا کی طرح کیونکہ دونوں ویکسینیں بھی اسی ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی تھی اور جرمنی نے بھی اسی کمپنی کو دو کروڑ ویکسین کا آرڈر بک کروایا ہوا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے بعد وہ اس سال تقریبا تیس کروڑ ڈوززتیار کروائے گی اور اگلے سال تک ایک ارب کے قریب ویکسین ڈوزز تیار ہونگی۔
اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان ٹرائل کی کتنی اہمیت تھی۔ ان ٹر ائل کے رزلٹ کی کامیابی کو 47 فیصد کہا گیا ہے اگر اس کامیابی کو فائزر اور میڈرنا سے کمپیئر کیا جائے تو ان کی کامیابی کا تناسب بالترتیب 95 اور 94 فیصد تھا ۔
ان ٹرائل کی ناکامی کا اثر پاکستان پر دیکھا جائے تو صورتحال کچھ پریشان کن نظر آتی ہے۔کیونکہ پاکستان کو چائنا کی طرف سے سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے ۔ چائنا نے اپنی عوام کو ویکسین پہنچانے کا ٹارگٹ چھ ماہ رکھا ہے اور وہ اس کی پروڈکشن کو موسم سرما سے پہلے اپنے عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
اور یورپ شمول برطانیہ کی کا انحصار اب فائزر اور آکسفورڈ کی ویکسین پر بڑھ جائے گا جس سے ان کی پاکستان جیسے ممالک کوسپلائی متاثر کرے گی اور اسے موسم سرما سے پہلے ایک مایوس کن خبر کہا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More