عمران خان ہی واحد ایسے پاکستانی لیڈرہیں جو ملک کو ترقی کی نئی منازل تک لے جا سکتے ہیں؛ چودھری مجاہد اسلام۔پاکستان تحریک انصاف ڈنڈی ۔ اسکاٹ لینڈ
ڈنڈی؛اسکاٹ لینڈ( رپورٹ طاہر انعام شیخ؛ باخبر نیوز) پاکستان تحریک انصاف ڈنڈی کے ممتاز سیاسی وسماجی رہنماچودھری مجاہد اسلام نے ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان ہی واحد ایسے پاکستانی لیڈرہیں جو ملک کو ترقی کی نئی منازل تک لے جا سکتے ہیں ان کو چودھری محمد سرور جیسے محب وطن، ایماندار، اور عوام میں بے پناہ مقبولیت رکھنے والے افراد کا تعاون حاصل ہے ۔مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا اور پاکستان کی معیشت کو تباہی کے کناروں پر لا کھڑا کیا تھا۔ ان حکومتوں نے غیر پیداواری مقاصد کے لیے بے پناہ قرضےحاصل کئے۔ جس کا خمیازہ کی ٹی آئی کی حکومت کو آکر بھگتنا پڑ رہا ہے علاوہ ازیں ملک میں چینی آٹا چاول کپاس وغیرہ کے مافیاز سرگرم ہیںانہوں نے عمران خان کی حکومت کو بھی کمزور اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن عمران خان نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ وہ حکومت چھوڑنا تو پسند کرلیں گے لیکن کسی مافیا کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی کو این آر او دینگے ۔مشرف نے این آر او دے کر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔

اب اللہ تعالی کی مہربانی سے پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے اور ٹیک آف کرنے کو تیار ہے۔ معیشت کی ترقی کی شرح 4 فیصد تک چلی گئی ہے ۔ٹیکسٹائل کی مینوفیکچرنگ عروج پر ہے۔ ایکسپورٹ میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے، اکاؤنٹ سرپلس ہے۔ بیرون ملک پاکستانیع مران خان پر مکمل اعتمادکرتے ہیں اور انہوں نے 25 بلین سے زیادہ رقوم پاکستا ن بھجوائی ہیں۔ عمران خان حکومت میں اوورسیزپاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرتے ہوئے ان کو ووٹ کا دے دیاہے۔ نئے بجٹ میں ترقیاتی مقاصد کے لئے 900 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مزدور کی کم از کم تنخواہ بیس ہزار کردی گئی ہے۔ اور یہ سب عمران خان کے کارنامے ہیں۔