گوشہ ادب ۔ شاعر سعید مجید خان

ہم رہے آپ کے خدا جانے
آپ کیونکر نہیں ! خدا جانے
ان سے کہتے ہیں حال دل اپنا
وہ سمجھتے ہیں کیا، خدا جانے
کھیل دیکھیں سبھی مقدر کے
کھیل سمجھے کوئی ! خدا جانے
سلسلہ غم کا ٹوٹ جاے گا
وقت بدلیگا کب، خدا جانے
عشق اللہ کی ودیعت ہے
مکتب عشق کیا؟ خدا جانے
رشتے ہر دو طرف محبت کے
ہو سکیں منہدم؟ خدا جانے
کیسے ٹوٹا ہوا دنوں کا سعید
خواب یکجا کرے، خدا جانے
سعیدمجیدخاں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More