نئے سیاسی سفر کی شروعات
رپورٹ: ندیم عظمت
اسکاٹ لینڈ میں آباد پاکستانی یوں تو پاکستان کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں نے اب اسکاٹ لینڈ کی مقامی سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا یے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں آباد مشہور کاروباری، سماجی وسیاسی شخصیت کامران اسلم بٹ نے کچھ روز پہلے اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور سے ملاقات کے دوران اسکاٹش لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

اسکاٹ لینڈ کی لوکل سیاست میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرنے پر نوجوان سیاسی رہنما کامران اسلم بٹ نے اپنے دوست و احباب کے لئے اپنے گھر کے وسیع و وعریض لان میں ایک بار بی کیو پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں یہاں کی مقامی قیادت کے علاوہ گلاسگو کی مختلف کاروباری، سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
نوجوان سیاسی رہنما کامران اسلم بٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان میں کالج اور یونیورسٹی میں دوران تعلیم سٹوڈنٹ لیڈر رہ چکے تھے ۔ یہاں اسکاٹ لینڈ میں شفٹ ہونے کے بعد بھی یہاں پاکستان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے سرگرم رکن تھے۔اور اس سال پاکستان تحریک انصاف اسکاٹ لینڈ ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں خاص کر نوجوانوں کو پاکستان کے ساتھ ساتھ یہاں کی مقامی سیاست میں بھی حصہ لینا چاہئے کیونکہ اب ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا جینا مرنا یہاں پر ہے تو اس کے لئے لازم ہے کہ ہم مقامی سیاست کا حصہ بنے ۔ انشاءاللہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ میرا یہ فیصلہ درست ہے۔
انہوں نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے اپنا وقت نکالا۔
تقریب میں شریک تمام احباب نے نوجوان سیاست دان کامران اسلم بٹ کو اسکاٹش لیبر پارٹی کے ساتھ اپنا نیا سیاسی سفر شروع کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کامران اسلم بٹ صاحب ایک اچھے شکاری بھی ہیں ۔ انہوں نے اپنے مہمانوں کے لئے خاص طور پر شکار کئے گئے ہرن کے گوشت کا بار بی کیو، ہرن پلاؤ اور لذیذ قورمہ تیار کروایا۔ جسے مہمانوں نے بہت پسند کیا۔
انہوں نے آخر پہ ایک بار پھر تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا۔
















