
امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن۔ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا۔ میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران عالمی ادارہِ صحت کے لیے فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنے بنیادی فرض کی ادائیگی میں نا کام رہا ہے، اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں جس نے انتہائی بد انتظامی کی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپایا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں بنیادی تبدیلی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے ماضی میں اچھا کام کیا تاہم اب کی بار وہ اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کرسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے کورونا سے پیدا ہونے والے بحران کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو فنڈنگ روکنے کا انتباہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے فنڈنگ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کو انتباہ کیا تھا۔