یہ وقت عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کا نہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل

نیویارک۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ یہ وقت عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کا نہیں بلکہ اتحاد کا وقت ہے تاکہ بین الاقوامی برادری مہلک وائرس اور اس کے تباہ کن نتائج کو روکنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کے اعلان کے ردعمل میں دیا، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اپنے ہزاروں کے عملے کے ساتھ پہلی صف میں رہتے ہوئے رکن ممالک، ان کے معاشروں اور خاص طور سے ان لوگوں کی مدد کر رہا ہے جو اس وبا کے رحم و کرم پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد کا وقت ہے تاکہ موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی برادری مہلک وائرس اور اس کے تباہ کن نتائج کو روکنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرے۔چین سمیت کئی ممالک نے مشکل کی اس گھڑی میں عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کے امریکی صدر کے اعلان پر تنقید کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More